اسرائیلی فوج نے فلسطینی باپ کے سامنے 18 ماہ کے بچے کو سگریٹ سے داغ دیا
غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری کے کمسن بچے کے ساتھ مبینہ طور پر شدید ظلم و زیادتی کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شخص کے سامنے اس کے 18 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے کے جسم کو سگریٹ سے داغا گیا اور اس کے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے، جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں مسلسل روتا رہا۔
اطلاعات کے مطابق بچے کو تقریباً 10 گھنٹے بعد ریڈ کراس کے ذریعے رہا کیا گیا، جبکہ اس کے والد کو اب بھی قید میں رکھا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔