کراچی، دو مختلف حادثات میں ایک بچی سمیت دو بچے جاں بحق

بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو افسوسناک واقعات میں ایک بچی سمیت دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

پہلا واقعہ گلشن حدید کے قریب پیش آیا جہاں واٹر کارپوریشن کی 72 انچ لائن میں ایک بچی ڈوب گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بچی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکار لائن کے اندر بچی کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق پانی کی لائن کا کچھ حصہ کھلا ہوتا ہے جہاں سے گوٹھ کے لوگ پانی بھرتے ہیں، ڈوبنے والی 14 سالہ لڑکی ثناء دختر نظیر گلشن حدید کے قریب گوٹھ کی رہائشی ہے اور وہ پانی بھرنے آئی تھی کہ پانی بھرنے کے دوران پیر پھسلنے سے لائن میں گر گئی۔

دوسرا واقعہ جہانگیر روڈ نمبر ایک پر پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story