وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

شہباز شریف، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

Load Next Story