لاہور؛ پیشی پر آئے ملزمان پر عدالت کے باہر فائرنگ، ایک شخص زخمی
قتل کے مقدمے میں پیشی پر آئے ملزم پر مخالف گروپ نے فائرنگ کی، پولیس
سیشن کورٹ لاہور میں عدالت کے باہر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت کے باہر فائرنگ ہوئی، ملزم نے فیضان پر فائرنگ قتل کی نیت سے کی۔
سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پولیس کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھنے لگا، ملزم اسلحہ لیکر عدالت کے باہر تک کیسا پہنچا اس حوالے سے تفتیشن شروع کر دی گئی۔
ملزمان پر تھانہ رائیونڈ میں قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزم شوٹر ندیم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا۔