بھارت میں پٹرول بحران کا خوف، گجرات کے پمپس پر پولیس تعینات
بھارت کی ریاست گجرات میں ممکنہ ایندھن کی قلت کے خدشے کے پیش نظر پٹرول پمپس پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ اقدام عوام میں پھیلنے والی بے چینی اور ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کا براہ راست اثر بھارت پر بھی پڑ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت اپنی خام تیل کی درآمدات کا 40 فیصد سے زائد حصہ اسی اہم بحری راستے کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشے کے باعث شہریوں میں خوف پایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے۔
Indian police have been deployed at petrol pumps in Gujarat amid panic over potential fuel shortages, as Iran’s blockade of the Strait of Hormuz disrupts a route that carries over 40% of India’s crude imports. pic.twitter.com/vjnBi9vBIA
صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
توانائی ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز کی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک کو بھی ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔