پاکستان کیساتھ مشترکہ بحری مشق کیلیے چین کی نیوی کا جہاز کراچی پہنچ گیا

پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 26 جاری رہے گی

پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 میں شرکت کیلیے پی ایل اے نیوی کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین IV میں  شرکت کے لیے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کی کراچی آمد ہوئی جہاں پاک بحریہ نے داچنگ کا کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 26 جاری رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی گارڈین مشقوں کامقصد  دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ اس مشق کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں ماہرین کےدرمیان  تبادلہ خیال، سیمیناراور گنری مشقیں شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی گارڈین مشقوں کا سلسلہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

Load Next Story