کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی، موسم خوشگوار

آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مزید علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن سی ویو، لیاری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مزید علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

متعلقہ

Load Next Story