ریلوے حادثات میں اضافہ، کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین دو حصوں میں تقسیم
کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس خانیوال جنکشن کے قریب دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
حادثہ تب پیش آیا جب ٹرین خانیوال جنکشن کی لوپ لائن پر داخل ہونے لگی تھی، چلتی ٹرین کی کپلنگ اچانک ٹوٹنے سے قراقرم ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
ٹرین الگ ہونے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ٹریک کلیئر کرنے اور ٹرین بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس بھی لودھراں کے قریب دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی تھی۔
ٹرین کی کوچز ٹریک سے اترنے کے بعد الٹ گئی تھیں جس کے سبب درجنوں مسافر زخمی ہوئے جبکہ دونوں ٹریک بند ہونے سے مسافر ٹرینیں گھنٹے مختلف اسٹیشنز پر رکی رہیں۔