نور زمان نے پی ایس اے اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

کوارٹر فائنل میں نور زمان کا مقابلہ عالمی نمبر 3 پیرو کے ڈیاگو الیاس سے ہوگا

پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اور عالمی نمبر 31 نور زمان نے انگلینڈ میں جاری پی ایس اے اسکواش چیمپئن شپ میں اپ سیٹ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق سابق عالمی چیمپئن اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے پوتے نور زمان نے انگلینڈ میں جاری ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی آپٹاسیا چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو کے عالمی نمبر 14 لیونل کارڈینس کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دے دی۔

سیڈ 8 نور زمان ںے پہلا گیم 7-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 5-11 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا گیم 7-11 سے جیت کر اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے۔ یہ میچ محض 32 منٹ جاری رہا۔

کوارٹر فائنل میں نور زمان کا مقابلہ عالمی نمبر 3 پیرو کے ڈیاگو الیاس سے ہوگا۔

Load Next Story