راولپنڈی: مسجد میں نصب چندے کے باکس سے نقدی اور دیگر اشیا چوری، فوٹیج بھی سامنے آگئی

سی سی ٹی وی کے مطابق سبز شلوار قمیض میں ملبوس ایک نقب زن مسجد کے صحن میں نصب چندہ بکس کھولتا ہے

راولپنڈی میں نقب زنوں کی دیدی دلیری دن دیہاڑے چک بیلی روڈ میرہ موہڑہ کے قریب   مسجد میں نصب چندے کے بکس سے نقدی و اشیاء  چرا لے گئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسجد کے صحن میں دو نقب زنوں کو انتہاہی باریکی سے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے سبز شلوار قمیض میں ملبوس نقب زن کو مسجد کے صحن میں نصب چندہ بکس کو کھولتے دیکھا جاسکتا ہے ملزم کا ایک ساتھی جو پہلے مسجد کے باہر  پھر وضو والی جگہ پر بیٹھ کر دوسرے کو کور کرکے نگرانی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سبز شلوار قیمض والا چندہ بکس کو کھولتا بھی دیکھا جاسکتا ہے بکس کھولنے پر مزکورہ شخص اندر سے گرنے والی نقدی اور بکس کے اندر موجود نقدی کو جیبوں میں بھرتا دیکھا جاسکتا ہے 

سبز شلوار قیمیض والے شخص کو رقم زیادہ ہونے پر  نقدی پہنی ہوئی سویٹر میں بھرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے واردات مکمل ہونے پر وضو بنانے کے لیے بہانا کرکے بیٹھے لڑکے کو اٹھ کر وہاں سے جاتے اور سبز کپروں والے کو  ہیلمٹ کو اٹھا کر چہرہ ڈھانپتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں واردات کرکے فرار ہو جاتے ہیں واردات کی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا پولیس حکام کا کہناتھاکہ درخواست نہیں ملی نہ ہی کسی نے اطلاع دی ۔۔۔درخواست ملنے پر مقدمہ درج کرلیا جایے گا۔

Load Next Story