وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں مشکوک ویڈیوز سے تشویش؛ خوف کی لہر دوڑ گئی

یکے بعد دیگرے شیئر ہونے والی دونوں ویڈیوز کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی

وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے دو مشکوک ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں

امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی دو پراسرار ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی جن میں سے ایک کو بعد میں حذف بھی کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ پر پہلی ویڈیو میں ایک مختصر کلپ دکھایا گیا جس میں کیمرہ کسی خاتون کے پاؤں کی طرف تھا اور ایک خاتون کی آواز سنائی دی جو کہہ رہی تھی کہ کیا یہ جلد شروع ہونے والا ہے۔

اس پوسٹ کو کسی بھی کیپشن کے بغیر شیئر کیا گیا تھا تاہم یہ ویڈیو کچھ دیر بعد وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی تھی۔

Load Next Story