گرین ٹورزم پاکستان کی بہترین حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت

سال 2025 میں پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاح آئے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد اضافہ ہے

گرین پاکستان انیشیٹیو کی سرپرستی میں گرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ سیاحتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرین ٹورزم کے تحت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے مضبوط حکمتِ عملی اور مؤثر پالیسی فریم ورک تشکیل دیا گیا، 2025 میں پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاح آئے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد اضافہ ہے۔

معروف عالمی اداروں، بی بی سی اور سی این این نے گلگت بلتستان کو دنیا کے ٹاپ 25 سیاحتی مقامات میں شامل کیا۔

گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے گزشتہ دو برسوں میں 17 منصوبے مکمل کیے ہیں۔ سال 2026-27 میں مزید 10 ہوٹلز اور ریزورٹس کھولنے کا منصوبہ ہے، جن میں گڈانی، سونمیانی اور ہنزہ شامل ہیں۔

گرین ٹورزم عالمی معیار کے انفرا اسٹرکچر، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ایڈونچر ٹورزم کے فروغ کے ذریعے ملکی سیاحت میں پائیدار ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

Load Next Story