راولپنڈی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار دلہن کی ضمانت منظور

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے دولھا شہریار کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی

فوٹو: اسکرین شاٹ

راولپنڈی میں اپنی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار دلہن کی ضمانت منظور کرلی اور دولھا شہریا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا گیا۔

ڈیوٹی سول جج گوجر خان آفتاب احمد نے اپنی شادی کی خوشی میں دلہن کے جشن اور ہوائی فائرنگ کے معاملے پر گرفتار دلہن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہوں رہا کرنے اور 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سول جج کے فیصلے کے بعد دلہن کے مچلکے ان کے سسر نے جمع کرائے اور ان کی رہائی کے روبکار بھی جاری کردیے گئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے دولھا شہریار کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر درخواست پر 9 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو نوٹس جاری کیا اور 9 اپریل کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ تھانہ مندرہ تحصیل گوجر خان پولیس نے دلہن اور دولھا کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، قبل ازیں دلہن کی شادی کے کپڑوں میں ملبوس ہوائی فائرنگ کرتی ویڈیو وائرل ہوئی تتھی

متعلقہ

Load Next Story