پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی

فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ملک کے لیے اہم مالی معاونت کی راہ ہموار ہوگئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، آئی ایم ایف بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو رقم ملے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان مالی خسارہ کم کرنے میں پرعزم ہے، مہنگائی کنٹرول میں ہے جبکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات جاری ہیں اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ

Load Next Story