پی ایس ایل: خالی اسٹیڈیمز دیکھ کر دل دکھتا ہے، شائقین کی واپسی ہونی چاہیے، فرنچائز مالکان
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے خالی اسٹیڈیمز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لیگ کے آغاز سے اب تک اس کا حصہ رہنے کے ناطے یہ منظر دل کو دکھ پہنچاتا ہے۔
سلمان اقبال نے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ شائقینِ کرکٹ کو دوبارہ اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ کھیل کی رونقیں بحال ہو سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی اصل خوبصورتی عوام کے جوش و خروش سے وابستہ ہے اور جب تک تماشائی موجود نہ ہوں، مقابلوں کا لطف ادھورا رہتا ہے۔
کراچی کنگز کے مالک نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اسٹیڈیمز ایک بار پھر مکمل گنجائش کے ساتھ بھرے نظر آئیں گے اور کرکٹ کا حقیقی ماحول واپس آئے گا۔
آخر میں انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے قومی جذبے کو اجاگر کیا۔
As founding team owner who has been part of PSL since day one, it pains me to see empty stadiums.
I request the Honourable Prime Minister Shahbaz sharif @CMShehbaz to allow fans back into the stadium . @thePSLt20
Depends on public energy , so let the people be the part of the…— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) March 27, 2026
ان کی اس ٹوئیٹ کی تائید کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے نئے مالک گوہر شاہ نے کہا ’ایک ہزار فیصد ہم شائقین کی واپسی چاہتے ہیں‘۔.
1000% , we need fans back!
— Gohar Shah (@goharshah95) March 27, 2026
@MultanSultans Jazz 5G Fast as Lightning Update of the Day - Day 4 ⚡
Today was Jazz 5G Training Day, but before getting into the cricket, I want to talk about something incredibly important: getting you, the fans, back into the stadiums for the HBL PSL. @CMShehbaz…— Gohar Shah (@goharshah95) March 27, 2026
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شائقین کے بغیر پی ایس ایل ادھورا ہے۔
ہم وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے درخواست کرتے ہیں کہ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔
PSL has grown into a celebration of cricket, powered by its people. But without fans, it feels incomplete. The fans are the true spirit of the Pakistan Super League. We respectfully urge Honourable Prime Minister @CMShehbaz CM Maryam Nawaz @MaryamNSharif @thePSLt20
to allow…— atifrana (@atifnaeemrana) March 27, 2026
حیدرآباد کنگزمین کے مالک فواد سرور نے کہا کہ ہے ہم اپنے پہلے پی ایس ایل میں شائقین کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے، ہم اپنے شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتے۔
Message from Team Owner, Mr. Fawad Sarwar:
We deeply missed the energy of the crowd in our first #HBLPSL game. While the teams bring the heat, it’s the fans in the stands who bring the passion and heart to @thePSLt20.
As the owner of a team proud to finally represent…— Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) March 27, 2026
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن اور قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے تاکہ یہ قومی خوشی قوم کو جوڑنے میں مددگار ثابت ہوسکے۔
The PSL is an inseparable part of the lives of millions of Pakistanis & a powerful source of unity for the entire nation. The passion, colours and presence of our fans are the true soul of this league without them, its spirit feels diminished.
I humbly request Hon’ble Prime…— Javed Afridi (@JAfridi10) March 27, 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل شائقین کے بغیر ادھورا ہے، ہم وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔
The energy of its fans in the stadium has always been the heartbeat of the PSL.
The @thePSLt20 is not complete without its fans in the stadium.
We humbly request the Honourable Prime Minister @CMShehbaz to kindly allow fans back into the stadiums. Let the true spirit of the…— Ali Naqvi (@AliNaqvi808) March 27, 2026
راولپنڈیز کے سی ای او احسن طاہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بطور قوم ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ اسٹیڈیم آنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ان کی بھی اسٹیڈیم آنے میں مدد کریں جو استطاعت نہیں رکھتے۔