دھرندھر کی کامیابی کے بعد رنویر کی دپیکا سے ملاقات کی تصویر وائرل

بالی ووڈ کے معروف جوڑے کو عملے کے ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا۔ 

بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر‘ کے سیکوئل کی کامیابی کے بعد اداکار رنویر سنگھ کی اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں حال ہی میں بالی ووڈ کو بلاگ بسٹر فلم دینے والے اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہمراہ ممبئی میں ایک سادہ اور پُرسکون وقت گزارتے نظر آئے۔

وائرل تصویر ایک ریسٹورنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں بالی ووڈ کے معروف جوڑے کو عملے کے ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا۔ 

یہ جوڑا ایک ریسٹورنٹ گیا جہاں ان کے ساتھ رنویر سنگھ کے والد جگجیت سنگھ بھاونانی بھی موجود تھے۔ 

ریسٹورنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں تینوں کو عملے کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

40 سالہ اداکار نے سیاہ ٹی شرٹ، سفید کیپ اور سن گلاسز پہن رکھے تھے اور وہ سیلفی لے رہے تھے، جب کہ 40 سالہ اداکارہ ان کے ساتھ کھڑی مسکرا رہی تھیں اور پیس سائن بنا رہی تھیں۔ جگجیت سنگھ بھاونانی ان کے پیچھے کھڑے تھے۔

رنویر سنگھ حال ہی میں فلم ’دھرندھر 2‘ میں نظر آئے، جو 19 مارچ کو ریلیز ہوئی، فلم میں انہوں نے بھارتی جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جس میں انہیں کراچی کے علاقے لیاری میں کسی مشن پر بھیجا گیا تھا۔ 

دوسری جانب، دیپیکا پاڈوکون آخری بار فلم سنگھم اگین میں نظر آئیں اور اب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کنگ کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہدایتکار اٹلی کے نئے پراجیکٹ میں ساؤتھ کے سپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Load Next Story