صوبائی وزیر کھیل کی گلو پہلوان کو رستمِ پاکستان بننے پر مبارکباد
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گلو پہلوان کو رستمِ پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے فائنل میں بہترین مقابلہ کرنے پر عدنان ٹیرا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ روایتی کھیل ہماری ثقافت اور شناخت کا اہم حصہ ہیں، کبڈی اور کشتی جیسے کھیل نظم و ضبط اور برداشت پیدا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، دیہی سطح سے ٹیلنٹ کو سامنے لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے دنیا میں امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے آخر میں صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے رستم پاکستان 2026 کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی مبارکباد دی۔