لاہور؛ شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل
خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کے لیے آئی تھیں جہاں ملزم نے چھیڑ خانی اور ہراساں کیا، پولیس
لاہور:
ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے کریم پارک سے ملزم کو ٹریس کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کے لیے آئی تھیں جہاں ملزم نے چھیڑ خانی اور ہراساں کیا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم علی وقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔