پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ خان 28، سکندر رضا 19، محمد نعیم 13، پرویز حسین ایمان 12، کپتان شاہین شاہ آفریدی 7، حارث رؤف 4، فخر زمان 1 اور اسامہ میر 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے ایڈم زمپا، میر حمزہ اور معین علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین علی، سلمان آغا اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔