مشرق وسطی میں کشیدگی، وزیراعظم سے ترکیہ اور مصری وزارئے خارجہ کی ملاقات
ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے
اسلام آباد:
پاکستان میں مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر بن عبدالعاطی نے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے لیے وزرائے خارجہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دفتر میں مہمان وزرائے خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات کی جس میں میں خطے میں امن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔