نااہل مودی کی ناکام پالیسیاں، بھارتی عوام گیس کے سنگین ترین بحران کا شکار
خلیجی جنگ کے باعث گیس بحران سے مودی حکومت کی بدانتظامی کاپول کھل گیا ہے اور خودانحصاری کےدعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
امریکی جریدہ بلوم برگ کےمطابق خلیجی جنگ کےباعث بھارت میں ایل پی جی کی شدید قلت اور قیمتیں بڑھنےسےمزدورطبقےکی زندگی اجیرن ہوگئی۔
ایل پی جی کی قلت نےفوڈاسٹال مالکان کومتبادل ایندھن کےاستعمال یاکاروبار بند کرنے پر مجبورکر دیا ہے۔ گیس بحران کےباعث دہلی میں کاروبارٹھپ،غریب مزدورگھروں کوواپس جانے پرمجبورہیں۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے پاس ہنگامی صورتحال کیلئے مناسب اسٹاک موجود نہیں جس کا خمیازہ آج بھارتی عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔