راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
فوٹو: فائل
راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزم نے ایک ہفتہ قبل ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مقتول کا ماموں زاد بھائی ہے۔ کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔ تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے زیرِ حراست شخص کو شاملِ تفتیش کیا گیا تو اس نے قتل کی واردات کا انکشاف کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ابتدائی طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت پیش کیا جائے گا۔