4 اپریل کو تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری
ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کی مناسبت سے تعطیل ہوگی
فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز ہفتہ ’قائد عوام‘ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے، بلدیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔