میرپورخاص میٹرک و انٹر نتائج میں بدعنوانی، کنٹرولر امتحانات نوکری سے برطرف

انکوائری رپورٹ میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی نتائج میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہوئے

کراچی:

سندھ حکومت نے میرپورخاص بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکیٹس کے معاملے پر کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

صوبائی وزیر کے مطابق کنٹرولر کے خلاف فروری 2026 میں انکوائری رپورٹ میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی نتائج میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہوئے۔

محمد اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ انور علیم خانزادہ نے نہ تو شوکاز نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ذاتی سماعت کے لیے پیش ہوئے، جس کے بعد ای اینڈ ڈی رولز کے تحت انہیں برطرف کیا گیا۔

وزیر جامعات کے مطابق میرپور خاص میں 2021 سے 2025 تک کے 1068 میٹرک اور 1471 انٹر کی مارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے ہیں۔

وزیر تعلیمی بورڈز کے مطابق اس معاملے میں مزید ملوث افسران اور ایجنٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story