اسلام آباد معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
پولیس نے مقتول کی بیوی اور سیکورٹی گارڈز کے بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیے۔
اسلام آباد میں معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات کے لیے واقعے میں ملوث 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مقتول کی بیوی اور سیکورٹی گارڈز کے بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود گارڈ سے بھی پولیس تحقیقات جاری ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد قتل کی واردات میں ملوث ہیں یا نہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔