جان سینا کا ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے 3 ماہ بعد ریسل مینیا میں واپسی کا اعلان
ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے 3 ماہ بعد ریسل مینیا میں واپسی کا اعلان کردیا۔
جان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں تصدیق کی کہ وہ ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 42 میں نظر آئیں گے۔
تاہم اس بار وہ رِنگ میں نہیں بلکہ میزبان کے کردار میں نظر آئیں گے۔
Since retirement, my “road” has looked a little different… but now I can officially say I’m headed to WrestleMania!!!! See you in Las Vegas! pic.twitter.com/nyNypOhRpk
— John Cena (@JohnCena) March 30, 2026
ویڈیو میں جان سینا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا سفر مختلف رہا، لیکن اب وہ ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریسل مینیا جیسے بڑے ایونٹ کو میزبان کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس کردار کے لیے تیار ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے سینا کو ’دی گوٹ‘ قرار دیا اور کہا کہ شائقین ایک یادگار ایونٹ کے لیے تیار رہیں۔
ICYMI: @JohnCena will be the host of #WrestleMania 42 in Las Vegas!!!
MORE INFO: https://t.co/ux4hbYgLEs pic.twitter.com/YFBiWRUYzp— WWE (@WWE) March 30, 2026
اس سے قبل بھی سینا نے اشارہ دیا تھا کہ وہ کمپنی میں اپنے نئے کردار پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جان سینا نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی آخری فائٹ کے بعد باقاعدہ طور پر رِنگ کو خیرباد کہا تھا۔