وادی کیلاش میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے کے پیش نظر وادی کیلاش میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی، نکاسی آب میں رکاوٹ اور قدرتی نظام کو شدید متاثر کرتے ہیں۔
وادی کیلاش ایک حساس اور اہم سیاحتی علاقہ ہے، جہاں بالخصوص چلم جوشٹ فیسٹیول (12 تا 17 مئی 2026) کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد متوقع ہے لہٰذا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پلاسٹک بیگز کا استعمال، خرید و فروخت، ترسیل اور ذخیرہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 60 دن تک مؤثر رہے گا، خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام شہریوں اور سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ علاقے کے قدرتی حسن اور ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔