آئی پی ایل میں کام کرنے والے برطانوی براڈکاسٹ انجینئر کی پراسرار ہلاکت

واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس حکام

بھارتی شہر ممبئی میں انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے میچز کے دوران خدمات انجام دینے والے ایک برطانوی براڈکاسٹ انجینئر پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔

پولیس کے مطابق 76 سالہ جان ولیم لینگفورڈ جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش حالت میں پائے گئے۔

ہوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر انہیں بمبئی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینگفورڈ بی سی سی آئی کے ساتھ بطور براڈکاسٹ انجینئر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور آئی پی ایل میچز کی کوریج کے لیے بھارت میں موجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ابتدائی طور پر کسی قسم کی مشتبہ بات سامنے نہیں آئی، تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کا آغاز 28 مارچ سے ہو چکا ہے اور یہ ایونٹ 31 مئی تک جاری رہے گا۔

Load Next Story