میٹا کا انسٹاگرام کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

یہ سروس مقامی طور پر تقریباً  1سے 2 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہوگی

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا ایک نئی پریمیم سبسکرپشن سروس پر کام کر رہی ہے جو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے صارفین کو یہ سہولت دے گی کہ وہ دوسروں کی اسٹوریز کو گمنام طریقے سے دیکھ سکیں۔

انسٹاگرام پلس ممبرشپ کے لیے ابتدائی طور پر صرف میکسیکو، جاپان اور فلپائنز کے صارفین سائن اپ کر سکیں گے۔

یہ سروس مقامی طور پر تقریباً  1سے 2 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہوگی اور اس کے تحت صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی اسٹوریز کو کتنے لوگوں نے ایک سے زیادہ بار دیکھا۔

دیگر فیچرز میں اسٹوریز کے لیے ایک اینیمیٹڈ ’سپر لائک‘ ری ایکشن شامل ہے، جبکہ صارفین اپنی اسٹوریز کی رسائی بڑھانے کے لیے انہیں زیادہ دیر تک دستیاب بھی رکھ سکیں گے۔

مزید بر آں میٹا  (جو فیس بک اور واٹس ایپ کی بھی مالک ہے) اپنی دیگر ایپس کے لیے بھی پے وال فیچرز آزما رہا ہے۔

Load Next Story