راولپنڈی: قتل کے مقدمات میں 2 مجرمان کو پھانسی، ایک کو عمر قید کی سزا

مجرمان پر لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا

راولپنڈی:

عدالت نے قتل کے تین مختلف مقدمات میں دو مجرمان کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے تھانہ دھمیال میں درج قتل کے مقدمے میں ملزم گل میر کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم حذیفہ کو بھی پھانسی اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہوجائے۔

تھانہ کلر سیداں میں درج قتل کے مقدمے میں ملزم یوسف کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرمان کو مجموعی طور پر مزید 12 سال قید 14 لاکھ 74 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Load Next Story