اکشے کھنہ کی دھرندھر کے رحمان بلوچ کیلئے وِگ کی تیاری وائرل

مداحوں نے اکشے کھنہ کی اس محنت کو خوب سراہا

فوٹو فائل

بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ کی بلاگ بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں رحمان بلوچ کے کردار کے لیے وگ کی تیاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

اکشے کھنہ کا فلم میں انداز اور لک پہلے ہی کافی بحث کا موضوع بن چکا ہے، اور اب ان کی تیاری کی ایک جھلک نے مزید توجہ حاصل کر لی ہے۔

اداکار نے ادیتہ دھر کی فلم دھرندھر 2 میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد ایک بار پھر سب کو متاثر کیا ہے۔

ویڈیو میں اکشے کھنہ اپنی وِگ کے ہر چھوٹے سے چھوٹے پہلو کو خود مانیٹر کرتے نظر آتے ہیں اور ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے دکھائی درے ہے ہیں۔ 

ویڈیو میں وہ کہتے ہیں ’ یہ ایک سائیڈ دیکھیں، کٹ سیدھا میری سائیڈ پر جا رہا ہے، اس سے یہ بہت نیچرل لگے گا‘۔ 

مداحوں نے اکشے کھنہ کی اس محنت کو خوب سراہا۔ کچھ نے ان کے منفرد لک اور اسٹائل کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں اس کا موازنہ روزمرہ کے بالوں کے مسائل سے کیا۔ 

Load Next Story