اوگرا نے ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت کرنے کی سخت ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی فراہمی اور قیمتوں میں اطلاق پر اوگرا حکام سرگرم ہوگئے۔
اوگرا نت مارکیٹنگ کمپنیوں کو سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ 11.8 کلو سلنڈر کی مقررہ قیمت نمایاں طور پر ظاہر کی جائیں۔
اوگرا نے ملک بھر میں زائد قیمت وصولی پر سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ اوگرا نے ایل پی جی پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کیلئے فیلڈ انسپیکشن بھی جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلز انوائسز اور گیٹ پاسز پر سلنڈر ریٹ واضح لکھنا لازمی ہے جبکہ صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا انفورسمنٹ ٹیمیں ملک بھر میں متحرک،زائد قیمتوں پر ایکشن ہوگا۔