صائم ایوب نے پی ایس ایل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا
پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر صائم ایوب نےپاکستان سپر لیگ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1000 رنز مکمل کر لیے۔
صائم ایوب نے یہ کارنامہ اپنی جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت انجام دیا، جس کے دوران انہوں نے متعدد شاندار اننگز کھیلیں اور شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
Saim Ayub completes 1000 runs in HBL PSL.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/eNmIjrViKU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
نوجوان بیٹر کا شمار ابھرتے ہوئے اسٹارز میں ہوتا ہے اور وہ مسلسل اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے بھی ایک اہم اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔