ایران کا امارات میں حملہ 37 امریکی فوجی ہلاک
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی افسران کی ایک میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 37 امریکی فوجی مارے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی افسران کی خفیہ میٹنگ کی جگہ پر پاسدارانِ انقلاب کی نیوی کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 37 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ صبح سے لے کر اب تک باسدارانِ انقلاب کی بحری افواج نے بڑے پیمانے پر پانچ آپریشن کیے ہیں جن کے دوران امارات، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید برآں ایران کی جانب سے آج صبح ایک ڈرون حملے میں شمالی بحر ہند میں "ابراہم لنکن" طیارہ بردار جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے باعث جہاز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔