پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں،  کے ایس ای 100 انڈیکس میں بڑی کمی 

آج کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں چار نفسیاتی حدیں گر گئیں، انڈیکس 151,715.13 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں ہے جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3796.43 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں چار نفسیاتی حدیں گر گئیں، کے ایس ای 100 انڈیکس 4006.30 پوائنٹس کمی سے  151,505.26 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ سے نکلنے کے بیان کے بعد آج پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باعث گزشتہ روز نیویارک کی ڈاؤ جونز میں بھی مثبت تیزی دیکھی گئی تھی اور ڈاؤ جونز 2 اعشاریہ 49 فیصد اضافے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران بہت تیزی دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکئی میں 9 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، ہینگ سینگ، نفٹی ففٹی اور یورپی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

Load Next Story