لاہور: بااثر افراد کی مبینہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
ملزمان پولیس اہلکار نوید کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں بااثر افراد کی مبینہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
پنجاب سوسائٹی میں مدثر نامی شخص اور اس کے ساتھی اپنے دوست پولیس اہلکار نوید کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
موبائل ویڈیو میں مدثر اور اس کے ساتھیوں کو کھلے عام فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پولیس اہلکار کی موجودگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد بااثر افراد کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی اور پولیس کی مبینہ چشم پوشی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔