50 سال بعد انسان کی پھر چاند کی طرف اڑان، ناسا کا تاریخی مشن روانہ
ناسا نے اپنے تاریخی خلائی پروگرام کے تحت ’آرٹیمس ٹو‘ راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے جو انسانوں کو تقریباً 50 سال بعد دوبارہ چاند کے قریب لے جانے والا اہم مشن ہے۔
یہ راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا سے روانہ ہوا، جہاں سے اس نے اپنے طویل اور اہم سفر کا آغاز کیا۔ اس مشن میں چار خلا باز شامل ہیں جو تقریباً 10 دن کے دوران 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر طے کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق خلا باز چاند کے گرد چکر لگائیں گے لیکن اس مشن میں چاند پر لینڈنگ شامل نہیں ہے۔ اس کے بعد عملہ بحفاظت زمین پر واپس آئے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ مشن مستقبل میں چاند پر انسانی لینڈنگ اور مزید خلائی تحقیقات کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اپالو مشنز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب بھیجا جا رہا ہے۔
Liftoff.
The Artemis II mission launched from @NASAKennedy at 6:35pm ET (2235 UTC), propelling four astronauts on a journey around the Moon.
Artemis II will pave the way for future Moon landings, as well as the next giant leap — astronauts on Mars. pic.twitter.com/ENQA4RTqAcناسا کا کہنا ہے کہ آرٹیمس پروگرام کا مقصد چاند پر مستقل انسانی موجودگی قائم کرنا اور مستقبل میں مریخ سمیت دیگر سیاروں کے مشنز کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔