کے پی کے طلباء کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری
خیبر پختونخواہ کی مختلف جامعات کے طلباء کیلئے آئی ایس پی آر کا ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے تحت خیبر پختونخواہ کی مختلف جامعات کے طلباء نے پاکستان ملٹری اکیڈمی(پی ایم اے) کاکول کا دورہ کیا۔
طلبا کو پی ایم اے میں جاری پیشہ ورانہ عسکری تربیت، نظم و ضبط اور قیادت سازی کے عمل پر جامع بریفنگ دی گئی۔ طلبا کو پاک فوج کے کردار، تاریخ اور قومی دفاع میں ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔
شرکاء نے کیڈٹس کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ کیڈٹس کا بلند حوصلہ دیکھ کر پاک فوج پر یقین مزید بڑھ گیا کہ کوئی پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سخت نظم و ضبط اور مشکل حالات میں تربیت طلبہ میں حوصلہ اور عزم پیدا کرتی ہے۔
شرکاء نے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا