پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 184 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
اوپنرز نے 50 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ کپتان سعود شکیل 42 اور شامل حسین 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خواجہ نافع 18، بین مکڈرموٹ 3 اور بیون جیکبز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
حسن نواز 36 گیندوں پر 66 اور ٹام کرن 22 گیندوں پر 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 جبکہ سلمان ارشاد اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔