پشاور؛ ٹریفک پولیس کی ٹریکٹر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

سی سی پی نے واقعے کا نوٹس ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا


ویب ڈیسک April 02, 2026

پشاور:

رنگ روڈ ٹول پلازہ پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ٹریکٹر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹریکٹر ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سی سی پی نے واقعے کا نوٹس ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا، مزید محکمانہ کارروائی جاری ہے۔