کراچی میں ریکارڈ بارش سے شہر کا نقشہ ہی بدل گیا، صورتحال ابتر ہوگئی
کراچی میں گزشتہ روز اور رات میں ہونے والی بارش سے شہر میں صورتحال ابتر ہوگئی۔
شہر میں گزشتہ کئی سالوں سے جاری اربوں روپے کے ترقیانی کام کروانے والے شہریوں سے بھی چھپنے لگے ہیں۔
کراچی کی بیشتر سڑکیں بارش کے پانی کے ساتھ بہہ گئیں۔ لیاقت آباد، گلشن اقبال، نیپا، یونیورسٹی روڈ، سول اسپتال سمیت متعدد مقامات پر بارش اور گٹر کا پانی جمع ہے۔
مرکزی سڑکوں کے ساتھ ساتھ گلیوں محلوں پانی جمع ہوگیا، نکاسی آب کے کوئی خاطر خواہ انتظامات دیکھنے کو نہیں ملے جبکہ مختلف علاقوں میں گٹر ابل گئے اور نالے اوورفلو ہونے سے بھی شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں بارش کے بعد شہر کے بدترین انفرا اسٹرکچر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دیا۔