ایران میں شہری انفراسٹرکچر پر امریکی و اسرائیل حملے، عباس عراقچی کا ردعمل سامنے آگیا
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کے باوجود ایران کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تباہ شدہ پل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے باوجود ایران کا عزم کمزور نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ہر تباہ ہونے والی عمارت اور پل کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو چیز دوبارہ بحال نہیں ہو سکے گی وہ امریکا کی عالمی ساکھ ہے، جسے ان حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ حملے کے بعد کہا تھا کہ جس پل کو نشانہ بنایا گیا وہ اب کبھی استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔
Striking civilian structures, including unfinished bridges, will not compel Iranians to surrender.
It only conveys the defeat and moral collapse of an enemy in disarray. Every bridge and building will be built back stronger. What will never recover: damage to America's standing. pic.twitter.com/872zuE36qDانہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں اور ایران کو چاہیے کہ دیر ہونے سے پہلے کسی معاہدے کی طرف آئے۔
ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سفارتی حل کی راہیں مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہیں۔