بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی، وزیرِ دفاع
فوٹو: فائل
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت اور بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔
بھارت پاکستان سے 5/6گنا بڑا ملک ھے۔ وسائل بھی بیشمار ھیں۔ یہ الگ بات ھے کروڑوں بھارتی آج بھی فٹ پاتھ پہ بھوکے سوتے ھیں۔ راج ناتھ جی بیان دے کر دنیا کو باور کروا رہے کہ وہ بھی relevant ہیں جہاں پاکستان الحمدوللہ اسوقت ساری دنیا کی توجہ مرکز بنا ھوا وہاں بھارت کو کوئ منہ لگانے کو…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 2, 2026
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے 5 سے 6 گنا بڑا ملک ہے اور اس کے وسائل بھی بے شمار ہیں، تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج بھی کروڑوں بھارتی فٹ پاتھ پر بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ بیان دے کر دنیا کو باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بھی relevant ہیں، جبکہ پاکستان اس وقت الحمدللہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور بھارت کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راج ناتھ جی وقت ہے، اپنی اوقات دیکھ کر بیان دیا کریں۔ خواجہ آصف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنگا لیا گیا تو اللہ کے فضل سے پاکستان کی افواج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائیں گی۔