ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی ایران میں جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو کو مار گرایا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا امریکی ایف-35 طیارہ ہے جسے حالیہ کشیدگی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی ایران کی فضائی حدود میں کی گئی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بعض رپورٹس کے مطابق طیارے میں اچانک دھماکے کی وجہ سے ممکنہ طور پر پائلٹ کو ایجیکٹ ہونے کا موقع نہیں ملا۔
Photo of the site where the US F‑35 jet crashed after it was shot down over central Iran.
Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/qnCKELV2SPدوسری جانب امریکی سینٹکام نے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے، جس کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے جنگی حالات میں اکثر سامنے آتے ہیں، جن کی تصدیق کے لیے مزید شواہد اور سرکاری بیانات کا انتظار ضروری ہوتا ہے۔