پاکستانی اداکار کا اہلیہ کیساتھ طواف کے دوران سرعام اظہار محبت، صارفین کی تنقید

یہ ایک مقدس جگہ ہے، پیرس کی سڑکیں نہیں جہاں آپ رومانس کر رہے ہیں، صارفین کا ردعمل

پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی اپنی اہلیہ وماڈل شانزے لودھی کے ساتھ طواف کے دوران محبت کا اظہار مداحوں کو ناگوار گزرا۔ 

عمر شہزاد ایک باصلاحیت پاکستانی ٹی وی اداکار اور سابق ماڈل ہیں جنہوں نے ایک ٹاپ پاکستانی فیشن ماڈل کے طور پر شہرت حاصل کی اور بعد ازاں خود کو ایک اچھے اداکار کے طور پر بھی منوایا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں "وہ پاگل سی"، "بے رحم"، "بھڑاس" اور "میرے ہمسفر" شامل ہیں جب کہ حال ہی میں مداحوں نے ان کی پرفارمنس کو "جان سے پیارا جُنی" میں بھی سراہا۔

https://www.instagram.com/reels/DWoCQGvjI9y/

فروری 2025 میں عمر نے باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے مدینہ میں ایک سادہ اور خوبصورت نکاح تقریب میں شادی کی۔

یہ جوڑا حال ہی میں دوبارہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گیا۔ شانزے اور عمر کو مسجد الحرام میں ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جہاں وہ طواف کے دوران سر عام محبت کا اظہار کرتے بھی دکھائی دیے۔ 

طواف کے دوران عمر شہزاد اپنی اہلیہ شَنزے لودھی کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے جب کہ وہ ان کے کندھے پر ٹیک لگائے ہوئے تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین عمر شہزاد اور شَنزے لودھی کے عمرہ کے دوران اس انداز پر شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ’یہ عمرہ ہے یا ہنی مون؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی‘۔

ایک اور نے کہا کہ یہ ایک مقدس جگہ ہے، پیرس کی سڑکیں نہیں جہاں آپ رومانس کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس مقدس مقام کا احترام کرنا سیکھیں، یہ رومانس کی جگہ نہیں ہے لیکن افسوس شوبز شخصیات ویوز کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور انہوں نے مقدس مقامات کو بھی نہیں بخشا۔

ایک صارف نے لکھا ’ہم جانتے ہیں آپ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، لیکن رومانس کے لیے کمرہ استعمال کریں‘۔ 

Load Next Story