پی ایس ایل 11 کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل بروز بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا۔
کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے 22 میچز میں شرکت کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 2 اپریل کو کراچی پہنچ گئی ہیں۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 4 اپریل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6 اپریل جبکہ راولپنڈی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 7 اپریل کو کراچی پہنچیں گی۔
دوسری جانب میچز کے لیے ٹیموں کے تربیتی سیشنز کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش سے متاثرہ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر حیدرآباد کنگزمین نے اپنی بھرپور مشقوں کا آغاز کیا، کھلاڑیوں نے گیلی فیلڈ پر بہت محتاط انداز میں ٹریننگ شروع کی۔
4 اپریل کوپشاور زلمی کی ٹیم ٹریننگ کرے گی، 5 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں صبح میں پریکٹس کریں گی جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دوپہر کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔
6 اپریل کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوپہر میں ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گی۔ 7 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی رات میں اپنی مشقیں کریں گی۔
8 اپریل کو لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز صبح ٹریننگ کریں گی، اسی روز شام 7 بجے لیگ کے 15ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔