جنوبی کوریا اور فرانس کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی نے عالمی توانائی اور سیکیورٹی صورتحال کو متاثر کیا ہے

جنوبی کوریا اور فرانسسیسی صدور نے حالیہ ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دفاعی تعاون موجودہ عالمی کشیدگی، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

جنوبی کوریا اور فرانس نے مشترکہ فوجی مشقیں بڑھانے، دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون
اور اسلحہ سازی  میں اشتراک پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے ایرو اسپیس، سیکیورٹی اور جدید دفاعی صلاحیتوں میں بھی تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی نے عالمی توانائی اور سیکیورٹی صورتحال کو متاثر کیا ہے۔ آبنائے ہرمز جیسے اہم راستوں کی حفاظت پر بھی دونوں ممالک نے تعاون پر زور دیا۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک نے دفاع کے علاوہ نیوکلیئر توانائی، سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت اور ونڈ پاور اور اہم معدنیات میں بھی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

یہ معاہدہ یورپ اور ایشیا کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط کرتا ہے جس سے جنوبی کوریا کو ایک بڑا دفاعی ایکسپورٹر بننے میں مدد ملے گی جبکہ فرانس کو انڈو-پیسفک خطے میں اپنا اثر بڑھانے کا موقع ملے گا۔

Load Next Story