آمدن سے زائد اثاثے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف گھیرا تنگ

نیب سے اسمبلی سیکٹریٹ کو بھی مراسلہ جاری کردیا، سوالنامہ کا جلد جواب کرانے کی ہدایت

فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ہونے والے ایم پی اے کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل حکیم کو نیب نے سوالنامے کی واپسی کیلیے ڈیڈ لائن دے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق فضل حکیم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔

نیب نے وضاحتی سوالنامے کا جواب نہ دینے پراسمبلی سیکریٹریٹ کو یاد دہانی مراسلہ جاری کرتے ہوئے فضل حکیم کو جواب جمع کرانے کی فوری ہدایت کی۔

دوسری جانب اسمبلی سیکٹریٹ کے ذرائع نے نیب کا مراسلہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Load Next Story