روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
گزشتہ برس سے آپریشن میں آنے والی ویرا سی روبن آبزرویٹری نے تازہ ترین اپڈیٹ میں ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے۔
گزشتہ روز جاری بیان میں روبن آبزرویٹری کے سائنس دانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اب تک کی سب سے بڑی دریافت کرتے ہوئے 11 ہزار سے زائد نئے سیارچے ڈھونڈ نکالے ہیں۔
اس کے علاوہ آبزرویٹری نے 80 ہزار سے زیادہ پہلے سے معلوم سیارچوں کو بھی دوبارہ ریکارڈ کیاجن میں کچھ ایسے بھی شامل ہیں جو پہلے دیکھے جا چکے تھے مگر بعد میں ان کے مدار واضح نہ ہونے کے باعث ’گم‘ ہو گئے تھے۔
ماہرین ابھی تک روبن کے جمع کیے گئے ڈیٹا کا مکمل تجزیہ بھی نہیں کر پائے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ آبزرویٹری کے باضابطہ آغاز کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا!
روبن کی تمام سیارچوں سے متعلق دریافتیں روبن آربٹ ویور میں دستیاب ہیں، جبکہ مزید تفصیلات روبن ایسٹیرائڈ ڈسکوریز ڈیش بورڈ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
مختصر یہ کہ کائنات کے راز اب پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے ہمارے سامنے آ رہے ہیں اور یہ رفتار ابھی کم ہونے والی نہیں ہے۔