توشہ خانہ: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے کی استدعا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی غرض سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں  متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

یہ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں 31 جنوری 2024 کو سزائیں سنائی گئی تھیں، جن کے خلاف اپیلیں اب تک ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں اور تاحال باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی ہیں۔

Load Next Story